اسلام آباد: خیبرپختونخوا، اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 73 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز افغانستان کے علاقے کوہ ہندوکش میں تھا۔

Leave feedback about this