تہران: ایران نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے فوجی جارحیت کا حقیقی خطرہ ہے۔
ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایران کشیدگی یا جنگ نہیں چاہتا اور جنگ شروع نہیں کرے گا۔
یہ خط ایک ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ایران کے خلاف محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چند فوجی یا حکومتی مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حملے پر غور کرنے کا مقصد ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط کرنے پر مجبور کرنا ہے اور اگر ایران اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرتا تو یہ حملہ مکمل جنگ کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
خط میں ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا اور دشمن کے ٹھکانوں، تنصیبات اور اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave feedback about this