سائنس و ٹیکنالوجی

موبائل پر ٹیکس کا راز فاش، چیئرمین پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

موبائل پر ٹیکس کا راز فاش، چیئرمین پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے واضح کیا ہے کہ موبائل فونز پر ٹیکس کا پی ٹی اے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا معاملہ ہے اور حکومت ہی اس کی وصولی کرتی ہے۔

میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ٹیلی کام انڈسٹری نے پہلے ہی فائیو جی آلات کے آرڈرز دے دیے ہیں اور آپریٹرز کے خدشات دور کر دیے گئے ہیں، جس سے نئے دور کی موبائل ٹیکنالوجی کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ قبل از وقت ہے، تاہم توقع ہے کہ 50 فیصد سے زائد اسپیکٹرم نیلام ہوگا اور اگر یہ ممکن ہوا تو نیلامی کامیاب تصور کی جائے گی۔

انہوں نے انڈسٹری سے کہا کہ فائیو جی موبائل فونز تیار کریں تاکہ ٹیکنالوجی کی دستیابی سے سستے موبائل فونز مارکیٹ میں دستیاب ہو سکیں اور صارفین تک جدید سہولیات پہنچیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے اس بیان سے یہ واضح ہو گیا کہ موبائل صارفین پر ٹیکس کے حوالے سے پی ٹی اے کا کردار نہیں بلکہ حکومت کے فیصلے پر یہ عمل درآمد ہوتا ہے، جبکہ فائیو جی کے نفاذ کے لیے تمام اقدامات جاری ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image