لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ ضرورت مند خاندانوں کی مالی امداد کے لیے پروگرام ’’ٹیل مریم ہیلپ لائن 1000‘‘ کو یکم رمضان سے فعال کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔ درخواست دہندگان اپنے شناختی کارڈ نمبر ویب پورٹل یا موبائل ایپ پر درج کر کے مالی امداد کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔
تصدیق کے بعد مستحق افراد کو رقم بروقت فراہم کر دی جائے گی۔ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائیو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جب کہ تمام مالیاتی لین دین کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور نگرانی بھی ہوگی۔
رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو رقم 24 گھنٹوں کے اندر منتقل کر دی جائے گی اور رمضان المبارک کے دوران ہر ضرورت مند کے لیے سرکاری وسائل تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave feedback about this