پاکستان تازہ ترین دنیا

غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف گھیرا مزید تنگ، بڑا اقدام، ہزاروں گرفتار

غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف گھیرا مزید تنگ، بڑا اقدام، ہزاروں گرفتار

غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں، اور مختلف ممالک میں سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز کے حوالے سے بحث زور پکڑ گئی ہے۔

ترکیہ کے شہر ایڈرنے میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ گرفتار شدگان کو ملک بدر کرنے کے لیے مائیگریشن سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا۔ حکام نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی ماہرین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں سیاسی استحکام، مؤثر حکمرانی اور شدت پسند عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے، علاقائی سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی۔

یاد رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں ان کی پالیسیوں پر عالمی سطح پر تنقید ہوتی رہی ہے، جبکہ مختلف ممالک غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image