پاکستان تازہ ترین کھیل

پی سی بی کے خلاف کامران اکمل کا رد عمل ،وجوہات سامنے آ گئیں

پی سی بی کے خلاف کامران اکمل کا رد عمل ،وجوہات سامنے آ گئیں

لاہور: سابق قومی کھلاڑی کامران اکمل نے پی سی بی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی نیلامی میں عمر اکمل کو شامل نہ کرنے پر اعتراض کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 مارچ سے مئی تک ایک نئے اور توسیعی فارمیٹ کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ لیگ میں رواں سال پہلی بار روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے کھلاڑیوں کی نیلامی کا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی تاہم اس عمل کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں سابق قومی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اپنے بھائی عمر اکمل کو پی ایس ایل کی نیلامی میں شامل نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ میں صرف سلیکشن کی بات نہیں کر رہا، اصل مسئلہ یہ ہے کہ عمر اکمل کا نام نیلامی کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن بعد کی بات ہے، پہلے عمر اکمل کو نیلامی کے قابل نہیں سمجھا گیا، جو کہ ایک کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی ہے، انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

سابق کرکٹر باسط علی نے بھی عمر اکمل کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ مڈل آرڈر کے باصلاحیت بلے باز ہیں اور انہیں ضرور موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے انتخاب کے عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے لیے ناموں کے تعین میں شفافیت ہونی چاہیے۔

کامران اکمل نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غیر منصفانہ نظام ہے، عمر اکمل کا نام نیلامی میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نیلامی میں کچھ کم تجربہ کار یا طویل عرصے سے غیر فعال کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا جبکہ عمر اکمل کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

ابھی تک اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image