ریاض: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد اور ریاض کے درمیان سٹریٹجک دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
Met with Pakistan’s Chief of Army Staff and Chief of Defense Forces, Field Marshal Asim Munir, to reaffirm our strong relations and strategic defense partnership. We discussed our joint efforts to promote global peace and security in a manner that serves our shared interests. pic.twitter.com/3oCFI2t6RR
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) February 12, 2026
ملاقات کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی امن و سلامتی کے فروغ اور علاقائی اور بین الاقوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں نائب وزیر دفاع عبدالرحمن بن محمد بن ایاف بھی موجود تھے جب کہ چیف آف جنرل اسٹاف اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک دفاعی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

Leave feedback about this