آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم، محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم، محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم، محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم، محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور اسلام آباد میں بارش کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے سردی میں اضافہ ہوا۔ کندیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آئے۔

نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور برف باری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آزادکشمیر کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ رات گئے سے بارش اور برفباری کے باعث کئی بالائی علاقوں میں ہارہ نولقطہ انجماف سے گر گیا۔ بالائی علاقوں میں متعدد مقامات پر برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

خیبر کے میدانی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری نے سردی کو بڑھا دیا اور موسم انتہائی خوشگوار اور سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version