رجب بٹ کے کیس میں نیا موڑ، عبوری ضمانت سے متعلق عدالت کاا ہم فیصلہ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

رجب بٹ کے کیس میں نیا موڑ، عبوری ضمانت سے متعلق عدالت کاا ہم فیصلہ

رجب بٹ کے کیس میں نیا موڑ، عبوری ضمانت سے متعلق عدالت کاا ہم فیصلہ

رجب بٹ کے کیس میں نیا موڑ، عبوری ضمانت سے متعلق عدالت کاا ہم فیصلہ

لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ یہ فیصلہ سیشن عدالت وسطی میں شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔

ملزم رجب بٹ عبوری ضمانت پر رہا تھے اور عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مقررہ وقت ساڑھے آٹھ بجے پیش ہونا تھا لیکن ساڑھے نو بجے پیش ہوئے، اس لیے ضمانت منسوخ کی جائے۔ وکیل مدعی نے کہا کہ وہ شواہد جمع کروانے کے لیے تیار تھے، لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

رجب بٹ کی وکالت کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ ان کے وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے اور ہدایات دیں کہ باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔

بعد ازاں ملزم کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی اور رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

Exit mobile version