اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو احتجاج سے متعلق دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت میں ان مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے مسلسل عدم پیشی پر ان کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق بار بار طلبی کے باوجود دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں احتجاج سے متعلق دو مقدمات درج ہیں۔

Leave feedback about this