پاکستان تازہ ترین

ماموں سلاخوں کے پیچھے، بھانجا رنگین بسنت میں مصروف!علیمہ خان کے بیٹے کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا،کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ماموں سلاخوں کے پیچھے، بھانجا رنگین بسنت میں مصروف!علیمہ خان کے بیٹے کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا،کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شیراز کی بسنت منانے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شدید تنقید دیکھنے میں آ رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ ان کا بھانجا لاہور میں بسنت منا نے میں مصروف ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ علیمہ خان روزانہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے دیتی ہیں اور ان کا بیٹا لاہور میں پتنگ بازی کرتے ہوئے بسنت منا رہاہے۔کئی صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ قربانیاں عام کارکن اور عوام دیں جبکہ سہولتیں اور خوشیاں اشرافیہ کے حصے میں آ رہی ہیں۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرزِ عمل سے کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب پارٹی کے اندر ایسے واقعات پر آواز اٹھائی جاتی ہے تو انھیں پارٹی سے نکال دیا جاتاہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image