وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کے موقع پر 7 فروری کو لاہور کے لبرٹی چوک میں خصوصی جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں شہریوں کو دعوت دی کہ وہ اس ثقافتی تقریب میں شرکت کریں اور بسنت کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منائیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق جشن کے دوران پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بسنت پنجاب کی ایک خوبصورت روایت ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اسے محفوظ اور منظم انداز میں منایا جائے
مریم نواز نے بسنت کے حوالے سے مشہور گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا جسے سوشل میڈیا پر عوامی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جشن خوشیوں، رنگوں اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے اور حکومت پنجاب عوام کے ساتھ مل کر ان لمحات کو یادگار بنانا چاہتی ہے۔

Leave feedback about this