فواد چوہدری کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری، فراڈ کیس میں عدالت نے کارروائی کی ہدایت دیدی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے مدعی مقدمہ کی مسلسل غیر حاضری پر یہ سخت اقدام کیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری خود عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے مدعی مقدمہ کی غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل سنے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے، اور کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت کی یہ کارروائی سابق وفاقی وزیر کے لیے ایک اہم قانونی مرحلہ ہے، اور اس پر ملک بھر کی سیاسی و قانونی حلقوں کی توجہ مرکوز ہے۔

Leave feedback about this