تازہ ترین

بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی، سڑکوں پر کئی فٹ برف موجود، ریسکیو آپریشن جاری

بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی، سڑکوں پر کئی فٹ برف موجود، ریسکیو آپریشن جاری

اسلام آباد:ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری برفباری کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے، تاہم شدید سردی کی لہر بدستور برقرار ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ برف موجود ہے جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں۔
اپر ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کاغان شہر تک سڑک کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ شوگران میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
کالام، ملم جبہ اور گبین جبہ میں برف ہٹانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ لوئر دیر اور ضلع کرم میں بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے جہاں برف میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image