شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور عام آدمی کے لیے ضروری اشیاء خریدنا ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا کئی شہروں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، جس نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔
سب سے زیادہ مہنگا آٹا پشاور اور بنوں میں دستیاب ہے، جہاں 20 کلو کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق:
اسلام آباد: 20 کلو آٹے کا تھیلا 2,960 روپے
راولپنڈی: 2,933 روپے
کوئٹہ: 2,850 روپے
حیدرآباد: 2,760 روپے
کراچی: 2,700 روپے
شمالی اور وسطی پنجاب میں بھی قیمتیں بلند ہیں:
سرگودھا: 2,667 روپے
ملتان، فیصل آباد، سکھر، خضدار: 2,600 روپے
سیالکوٹ: 2,540 روپے
بہاولپور: 2,506 روپے
لاڑکانہ: 2,500 روپے
گوجرانوالہ: 2,467 روپے
صرف لاہور کے شہری خوش قسمت ہیں، جہاں بیس کلو آٹے کا تھیلا نسبتاً کم قیمت یعنی 1,850 روپے میں دستیاب ہے۔
ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ملکی سطح پر تقسیم کے مسائل آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہیں اور روزانہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت فوری اقدامات نہ کرے تو ملک کے کئی علاقوں میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے عوامی سطح پر سخت ردعمل متوقع ہے۔

Leave feedback about this