پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، فی تولہ سونا 521,162 روپے پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر اضافے کے بعد 4,988 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر کے قریب ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,500 روپے کا زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 521,162 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کے دام بھی 5,583 روپے کے اضافے کے بعد 446,812 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے ہیں۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے تحت فی تولہ چاندی 526 روپے بڑھ کر 10,801 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافے عالمی منڈی میں سرمایہ کاری، سینٹرل بینکس کی خریداری، جیو پولیٹیکل کشیدگی اور مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے باعث ہیں۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار غیر یقینی عالمی حالات میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے اور چاندی کی جانب رجوع کر رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سونے کی قیمتوں میں تیزی جاری رہنے کا امکان ہے اور صارفین کو خرید و فروخت میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image