پاکستان تازہ ترین

تیراہ تنہا نہیں! اپنے قوم کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دوٹوک اعلان

تیراہ تنہا نہیں! اپنے قوم کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دوٹوک اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضلع خیبر کے مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت تیراہ متاثرین کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑے گی اور ان کی باعزت نقل مکانی اور مکمل سہولیات کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اپنے گھر بار چھوڑ کر قومی مفاد میں کردار ادا کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ منتخب ہوتے ہی ان کے خلاف گمراہ کن اور منفی پراپیگنڈا شروع کیا گیا، تاہم عوامی حمایت سے ہر منفی بیانیے کو شکست دی گئی۔

انہوں نے اپنے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ بندوق کے بجائے قلم دیں گے اور ملک کے دفاع کے لیے صف اول میں کھڑے رہیں گے، کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا’’میری قوم پر مشکل وقت آیا ہے تو میں چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سہیل آفریدی نے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی مدد کے لیے پوری قوم کی یکجہتی کا تاثر دیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں اور مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں کہ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن کی بحالی چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے پچھلے 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے تیراہ پر نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے، اور اگر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جاتا تو قوم کو اعتماد میں لے کر اتفاق رائے سے اقدامات کیے جا سکتے تھے۔ انہوں نے آپریشن کے آغاز پر بھی اعتراض کیا۔

جرگے میں قومی مشران نے امن کی بحالی اور تیراہ متاثرین کی باعزت نقل مکانی سے متعلق تجاویز اور آراء پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے ان تجاویز پر عمل درآمد کی ہدایت کی اور تیراہ کے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image