پاکستان تازہ ترین

فرانزک رپورٹ ! شیر افضل مروت نے عوام کی مایوسی اور وزیراعلیٰ کی نااہلی بے نقاب کر دی

فرانزک رپورٹ ! شیر افضل مروت نے عوام کی مایوسی اور وزیراعلیٰ کی نااہلی بے نقاب کر دی

پی ٹی آئی کے اندر ایک بار پھر اختلافات اور کشیدگی کی خبریں سامنے آئیں، جبکہ رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت نے پارٹی کے اندرونی رویوں اور قیادت پر سخت تنقید کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ’’پی ٹی آئی میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ بنتے ہی سب سے پہلے ان کے حلقے کا فنڈ بند کر دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی کے اندر بعض فیصلے ذاتی یا علاقائی مفادات کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی اور معاشرتی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’یہاں حالات دن بہ دن ابتر ہو رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کی نااہلی کے لیے فرانزک رپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔ لوگ پی ٹی آئی سے مایوس ہو چکے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں کو ایک دن جواب دہ ہونا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے کیا اقدامات کیے۔ شیر افضل مروت کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات عوامی سطح پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں اور اتحاد قائم رکھنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image