تازہ ترین دنیا

افغانستان اور بھارت کے تعلقات میں تاریخی موڑ! بھارت میں افغان حکومت کا پہلا سینئر سفارتی نمائندہ تعینات

افغانستان اور بھارت کے تعلقات میں تاریخی موڑ! بھارت میں افغان حکومت کا پہلا سینئر سفارتی نمائندہ تعینات

افغانستان کی طالبان حکومت نے 2021 میں اقتدار میں واپس آنے کے بعد بھارت میں اپنا پہلا سینئر سفارتی نمائندہ تعینات کر دیا ہے، جسے تجزیہ کار افغانستان،بھارت تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق، نور احمد نور نے بھارت میں بطور ناظم الامور ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، طالبان وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار مفتی نور احمد نور حال ہی میں دہلی پہنچے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ اکتوبر 2025 میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بھارت کے دورے کے دوران طے پایا تھا۔ اس دورے میں دونوں ممالک نے بھارت میں افغان نمائندہ مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور سفارتی رابطے بڑھانا بتایا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کا بھارت میں اپنا پہلا سینئر سفارتی نمائندہ مقرر کرنا علاقائی تعلقات میں نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس اقدام سے افغانستان اور بھارت کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی رابطے مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نور احمد نور کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شفافیت، مذاکرات اور تعاون کے مواقع بڑھ سکتے ہیں، جبکہ طالبان حکومت بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کو مزید تسلیم کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image