چالیس سے زائد مرتبہ حج کا فریضہ ادا کرنے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی انتقال کر گئے۔
مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی کی عمر 142 برس تھی۔ ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے میں ادا کی گئی ،انہیں آبائی گاؤں آل راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر بن ردّان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ مرحوم کے 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے۔

Leave feedback about this