انٹرٹینمنٹ پاکستان تازہ ترین

ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی قیمت سے بھی زیادہ ہے، مہک ملک

ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی قیمت سے بھی زیادہ ہے، مہک ملک

ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے اپنے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا وصول کرتی ہیں جس سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو گاڑی بآسانی خریدی جا سکتی ہے۔

انٹرویو میں میزبان کے سوال پر مہک ملک کا کہنا تھا کہ جس طرح یوٹیوبرزاپنی آمدن کا ذکرکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ماہانہ اتنی کمائی کرلیتے ہیں کہ اس سے ایک، دو یا تین آلٹو خریدی جا سکتی ہیں۔

بالکل اسی طرح وہ بھی ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا لے لیتی ہیں کہ اس سے ایک ڈیڑھ آلٹو کی قیمت پوری ہو جاتی ہے، دوران گفتگو میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے سے موازنہ کرنے کا سوال بھی کیا۔

اس پر مہک ملک نے کہا کہ ان کی نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ ان کے معاوضے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں، تاہم مہک ملک نے واضح کیا کہ ان کا معاوضہ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مہک ملک کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے اور صارفین ان کے معاوضے پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image