40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے معمر ترین شخص انتقال کر گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے معمر ترین شخص انتقال کر گئے

40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے معمر ترین شخص انتقال کر گئے

40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے معمر ترین شخص انتقال کر گئے

چالیس سے زائد مرتبہ حج کا فریضہ ادا کرنے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی انتقال کر گئے۔

مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی  کی عمر 142 برس تھی۔ ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے میں ادا کی گئی ،انہیں آبائی گاؤں آل راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق  ناصر بن ردّان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ مرحوم کے 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے۔

Exit mobile version