کھیل

کرکٹ کی دنیا میں تاریخی لمحہ! محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر ریکارڈ قائم کر دیا

کرکٹ کی دنیا میں تاریخی لمحہ! محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر ریکارڈ قائم کر دیا

تاریخی لمحہ! افغان کرکٹر محمد نبی اور بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا۔ محمد نبی اور بیٹے کی یہ جوڑی ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک ٹیم سے کھیلنے والے باپ بیٹے کے طور پر ریکارڈ بن گئی ہے۔

نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں چوتھی وکٹ کے لیے محمد نبی اور حسن عیسیٰ خیل نے 53 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ اس دوران 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ میچ میں ان کی شراکت نے ٹیم کو 41 رنز سے فتح دلوائی۔

اس تاریخی موقع پر محمد نبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’بیٹے کے ساتھ کھیل کر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ کافی عرصے سے انتظار کر رہا تھا کہ اس کے ساتھ میدان میں اتر سکوں۔ میں نے اسے پروفیشنل کرکٹر بنایا اور ڈیبیو پر اس نے بہترین پرفارمنس دی۔ میچ سے ایک دن پہلے ہم نے 90 منٹ کی تیاری کی اور میں نے اسے ہر ممکن بولز کے بارے میں رہنمائی کی۔‘‘

دوسری جانب حسن عیسیٰ خیل نے کہا’’ہم اچھے دوست بھی ہیں اور کھلاڑی بھی۔ والد سخت مزاج نہیں لیکن ٹریننگ کے دوران سختی ضرور کرتے ہیں۔ میرا خواب افغانستان نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔ والد کے ساتھ کھیل کر مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔‘‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ محمد نبی اور حسن عیسیٰ خیل کی یہ جوڑی نہ صرف افغانستان بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے، جو نسلوں کے لیے یادگار بن جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image