پاکستان تازہ ترین

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ عوام بلا روک ٹوک برسی کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

گڑھی خدا بخش میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں تقریباً 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں اور شرکا کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار اور دیگر سیاسی رہنما بھی گڑھی خدا بخش پہنچے اور شہدا کے مزار پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔

میئر سکھر کی قیادت میں پیدل قافلہ گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوا، جہاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اس دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بھی جیالوں کی بڑی تعداد نے بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملک کے مختلف شہروں میں پارٹی کارکنان اور عوامی حلقوں کی جانب سے بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ یادگار دن نہ صرف سیاسی رہنماؤں بلکہ عوام کے لیے بھی بے نظیر بھٹو کی خدمات اور قربانی کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جنہوں نے پاکستان کی سیاست میں خواتین کی قیادت کے نئے باب کی بنیاد رکھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image