وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی، پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سیاسی موقف ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین شہریوں کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور حکومت یا عوام کسی بھی صورتحال میں اس حق کا استعمال جاری رکھیں گے۔
سہیل آفریدی نے خبردار کیا کہ ملک دشمن سیاسی جماعتیں اقتدار کی خاطر اداروں اور جمہوریت کو نقصان پہنچاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سازشی عناصر نوجوانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے، لیکن نوجوانوں کو ملک دشمن بیانیے اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ غلط سیاسی کلچر اور انتشار کی سیاست انہی کرپٹ عناصر نے متعارف کروائی، تاہم حقیقی آزادی کی جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی کی اگلی کال تک ہر سطح پر مکمل تیاری ان کا ہدف ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج اور آئینی جدوجہد ہی عوامی حق کا بہترین ذریعہ ہے اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا تاکہ ملک و قوم کے مفاد میں اقدامات کیے جا سکیں۔

Leave feedback about this