حکومت کا اہم فیصلہ منظر عام پر ،پی آئی اے کا مستقبل کیسا ہوگا؟ نام بدلے گا یا پرانی پہچان برقرار رہے گی؟
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے کہ نئی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے باوجود قومی ائیر لائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے پی آئی اے کی قومی شناخت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تاریخی اور علامتی حیثیت متاثر نہ ہو۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کا موجودہ لوگو اور برینڈ بھی محفوظ رکھا جائے گا، اور قومی ائیر لائن بدستور’’پی آئی اے‘‘ کے نام سے ہی جانی جائے گی۔ نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم پی آئی اے کی قومی تشخص، برینڈ اور شناخت سرکاری پالیسی کے مطابق برقرار رہے گی۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ نہ صرف پی آئی اے کی مضبوطی کو یقینی بنائے گی بلکہ اس کی قومی حیثیت اور شناخت کو بھی ہر صورت میں محفوظ رکھے گی۔ اس اقدام کے بعد ملک کی قومی ایئرلائن اپنی روایت اور پہچان کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی۔

Leave feedback about this