شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے، جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق معروف درجہ اول کی کمپنی کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد درجہ اول کا گھی اور آئل 590 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اسی کمپنی کا 5 کلوگرام پیک 30 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 960 روپے کا ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مارکیٹوں میں درجہ اول کی کمپنی کا گھی اور آئل 580 روپے فی کلوگرام میں بھی فروخت ہوتا دیکھا گیا، تاہم مجموعی طور پر قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، کیونکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔

Leave feedback about this