جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ہم اس ملک کو تمہارے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ تم خود کو حکمران کہتے ہو، میں کہتا ہوں تم حکمران نہیں ہو، تم دھاندلی کے ذریعے آئے ہو۔لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا اسمبلیاں خریدی گئیں، عوام کی رائے کو بدلا گیا۔ ووٹ بیعت ہے اور جب بیعت میں دھاندلی ہو، بکسے بدلے جائیں، جھوٹ بولا جائے اور پیسہ چلایا جائے، تو وہ بیعت نہیں رہتی۔ ایسے حکمرانوں کے ہاتھ پر ہم بیعت کے لیے تیار نہیں۔

Leave feedback about this