پاکستان تازہ ترین

سزا سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

سزا سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

سزا سنائے جانے کے بعد بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق بانی پی ٹی آئی فیصلے پر بالکل حیران نہیں تھے اور آج بھی مسکراتے رہے۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں ہدایت کی ہے کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پُرامید ہیں اور قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق لیگل ٹیم کو گزشتہ رات آٹھ بجے اطلاع دی گئی کہ آج صبح نو بجے کیسز پر کارروائی ہوگی، تاہم وہ اس بات کی توقع نہیں کر رہے تھے کہ فیصلہ سنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو جج نے کیس کو مؤخر کرتے ہوئے آج کی تاریخ دلائل کے لیے مقرر کی تھی، جبکہ آج صرف دلائل مکمل ہونے تھے، نہ کہ فیصلہ سنایا جانا۔وکیل کا کہنا تھا کہ جج نے وکلا کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا، جو کہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جج 59 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ پہلے سے تیار کر کے لائے تھے اور وہی فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل سے آنے والے فیصلوں میں ماضی میں بھی میرٹ نہیں دیکھا گیا، جبکہ ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے۔ ان کے مطابق جج نے فیصلہ سنانے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر عدالت سے روانگی اختیار کر لی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت مشکل سے ممکن ہو سکی، تاہم عمران خان نے واضح ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image