ورلڈکپ کی تیاری کے لیے کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ چھوڑ کر سری لنکا جانے کیلیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کئی کھلاڑی ان دنوں بگ بیش لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی بی ایل میں شریک بعض پاکستانی کھلاڑیوں نے تھنک ٹینک سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی پچز اور کنڈیشنز میں زمین آسمان کا فرق ہے، وہاں سے براہ راست ورلڈکپ کھیلنے جانا کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہی کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کے دورہ سری لنکا کے باجود پورا ایونٹ کھیلنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جب بگ بیش کے معاہدے ہوئے تب سری لنکن سیریز شیڈول نہیں تھی۔

Leave feedback about this