دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنی راکٹ بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایلون مسک نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، وہ 600 ارب ڈالر کلب کے تنہا دولت مند رکن بن گئے ہیں، یعنی وہ دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ انکشاف پیر کے روز فوربز میگزین کی جانب سے شائع کردہ حسابات میں کیا گیا ہے۔
فوربز کے مطابق ایلون مسک نے دنیا کے پہلے کھرب پتی (ٹریلینئر) بننے کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے، اس ماہ کے آغاز میں مسک کی راکٹ بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس نے ایک ٹینڈر آفر جاری کیا، جس کے تحت کمپنی کی مالیت 800 ارب ڈالر لگائی گئی، جو کہ اگست میں 400 ارب ڈالر تھی۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں اسپیس ایکس میں تقریباً 42 فی صد حصص کے مالک مسک کی دولت میں 168 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، اور پیر کو مشرقی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے تک ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 677 ارب ڈالر لگایا گیا۔ اس طرح مسک تاریخ کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت 600 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ تک پہنچ گئی ہو۔ اس سے پہلے کوئی بھی شخص 500 ارب ڈالر کی حد تک بھی نہیں پہنچا تھا۔
تازہ ترین
دنیا
معیشت و تجارت
ایلون مسک کی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز، دنیا کے پہلے فرد بن گئے!
- by web_desk
- دسمبر 17, 2025
- 0 Comments
- 64 Views
- 6 دن ago

Leave feedback about this