بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے ہمارا ایمان اللہ پر ہے ، اللہ ہمارے ساتھ ہے ، حق کے ساتھ ہے، ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے ، میں نے کوئی سیاسی بات نہیں کی نہ ہی مجھے کسی نے اس دن باہر روکا تھا ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں ایک آزاد خاتون ہوں ، میں عمران خان کی بہن ہوں ، مجھے کوئی بھی بات کرنے سے نہیں روک سکتا ۔ کیا کوئی ہے جو مجھے روک سکے ؟ مجھے اپنی مرضی سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

Leave feedback about this