پاکستان تازہ ترین

افغانستان میں غیر یقینی صورتحال یا کچھ اور؟ برطانیہ نے شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت دیدی

افغانستان میں غیر یقینی صورتحال یا کچھ اور؟ برطانیہ نے شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت دیدی

افغانستان میں غیر یقینی صورتحال یا خطرہ قریب؟ برطانیہ نے شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت دے دی

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کر دیا ہے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ برطانوی دفترخارجہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی شہری گرفتاری، طویل قید اور دیگر سنگین خطرات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال غیر مستحکم ہے اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان جانے والے یا وہاں موجود برطانوی شہری کسی بھی سفر سے قبل ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لیں۔

برطانوی حکام نے واضح کیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں سفارتی معاونت محدود ہو سکتی ہے، اور افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتاری یا حراست کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

افغان جریدے کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ انتباہ حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور غیر ملکی شہریوں سے متعلق پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں جاری کیا ہے

برطانوی دفترِ خارجہ کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ حکام نے خاص طور پر شہریوں کو سفارتی ویزا یا دیگر قانونی ضروریات کے بارے میں معلومات مکمل کرنے اور حالات کے بارے میں تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکورٹی ماہرین کے مطابق افغانستان میں غیر مستحکم حالات، مقامی اور بین الاقوامی تنازعات، اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے باعث یہ پیشگی انتباہ ناگزیر تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image