پاکستان تازہ ترین

افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

ملک بھر کی طرح پنجاب سے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب بھر سے 31 ہزار 377 افغان باشندوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق 203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 11 ہزار 576 مرد، 6679 خواتین، 13 ہزار 133 بچے شامل ہیں۔ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10043، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11067، غیر قانونی مقیم 10267 غیر ملکی شامل ہیں۔
لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image