امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بچہ بچہ جانتا ہے اب پہلی بار ایک ایشیائی ملک میں ان کے نام سے منسوب سڑک بننے جا رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، دنیا بھر میں سب سے معروف سرچ انجن گوگل اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ یہ وہ نام ہیں، جن سے شاید ہی کوئی شخص ناواقف ہو۔ اب ان ناموں پر دنیا کے ایک ملک میں سڑکیں بننی جا رہی ہیں اور وہ شہر جلد عالمی نگاہوں کا مرکز بننے والا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سڑکیں حیدرآباد دکن میں بننے جا رہی ہیں۔ ریاست تلنگانہ کی حکومت نے شہر کی اہم شاہراہوں کو عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور اداروں کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کا دنیا میں حوالہ ان کی منفرد شناخت ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کے دفتر کے سامنے سے گزرنے والی مرکزی شاہراہ کو ’’ڈونالڈ ٹرمپ ایونیو‘‘ کا نام دینے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے اور اس کی منظوری کے لیے وزارت خارجہ اور امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد دکن جس کی ایک شناخت جدید ٹیکنالوجی بھی ہے۔ اب وہاں آئی ٹی کوریڈور کو بھی نیا رنگ دیا جا رہا ہے اور اس کوریڈور میں ’’گوگل اسٹریٹ‘‘، ’’مائیکرو سافٹ روڈ‘‘ اور ’’وپرو جنکشن‘‘ جیسے نام رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ ٹیکنالوجی دنیا کے بڑے نام بھی شہر کا مستقل حصہ بن جائیں۔
اس کے علاوہ آؤٹر رنگ روڈ کے راویرال سے فیوچر سٹی تک جانے والے 100 میٹر طویل گرین فیلڈ ریڈیئل روڈ کو بھارت کی معروف کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کے نام سے منسوب کیے جانے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ راویرال انٹرچینج پہلے ہی ’’ٹاٹا انٹرچینج‘‘ کہلاتا ہے۔
اس حوالے سے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اثر رکھنے والی شخصیات اور کارپوریٹ اداروں کے نام سڑکوں سے منسوب کرنا نہ صرف انہیں منفرد خراجِ تحسین ہے بلکہ اس سے دنیا کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ حیدرآباد صرف ایک شہر نہیں بلکہ بین الاقوامی شناخت رکھنے والا برانڈ ہے۔
دنیا
’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ کے نام سے سڑک کس ایشیائی ملک میں بنائی جا رہی ہے؟
- by web_desk
- دسمبر 8, 2025
- 0 Comments
- 98 Views
- 2 ہفتے ago

Leave feedback about this