تازہ ترین

200یونٹ تک بجلی صارفین کو 80 فیصد ڈسکانٹ ، ریلیف کیلئے مزید اقدامات کریں گے، وزیر توانائی

200یونٹ تک بجلی صارفین کو 80 فیصد ڈسکانٹ ، ریلیف کیلئے مزید اقدامات کریں گے، وزیر توانائی

اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیص ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے، ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ اسٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آٹ میں چلا جاتا ہے،جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آوٹ ہو، مجھے یاد نہیں کہ جامشورو گرڈ میں الگ سے کوئی فالٹ آیا ہو۔
حیسکو حکام نے کہا کہ ماضی میں بھی جامشورو گرڈ میں فالٹ آیا تھا جس سے پورا حیسکو متاثر ہوا، اس لیے ہم نے متبادل گرڈ اسٹیشن کے لیے درخواست کی ہے، ہم چاہتے ہیں حیسکو کو 220 کے وی کا متادل گرڈ اسٹیشن دیا جائے، حیسکو کو متبادل گرڈ مٹیاری اور نواب شاہ سے دیے جا سکتے ہیں۔
کے الیکٹرک کا بجلی کا سارا نظام بلکل الگ ہے، کے الیکٹرک اب نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بحلی لے سکتی ہے، اس سے کے الیکٹرک کے پاس 2000 میگاواٹ بجلی ہو جائے گی۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ متبادل گرڈ کی ضرورت کے حوالے سے پہلے ہم ایک رپورٹ تیار کروالیتے ہیں۔
اجلاس میں این ٹی ڈی سی حکام نے پاور کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ کل ہماری ایسکو کے ساتھ ایک اسٹڈی ہوئی تھی، جس میں ایک نئی گرڈ خاص مقام پر زیر تعمیر ہے، خان پہالہ روڈ، جامشورو سمیت مختلف مقامات پر اگمنٹیشن ہوئی ہے، نئے ٹرانسفارمر نصب کیے جا رہے ہیں۔حکام نے کہا کہ 2020 اور 2021 میں ملک بھر میں بلیک آٹ جامشورو اسٹیشن کی مکمل بندش کے باعث ہوا تھا، اس وقت جامشورو میں چار ٹرانسمیشن لائنز آن لائن ہیں، جن میں K-2، K-3، چینی منصوبے اور مٹیاری شامل ہیں، تمام مقامی جنریشن کے-الیکٹرک اور دیگر اداروں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے، سسٹم مکمل انٹیگریٹڈ ہے۔
حکام نے کہا کہ میرپورخاص میں نئی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر این جی سی نے شروع کر دی ہے، منصوبہ 2026 میں مکمل ہوگا، یہ گرڈ اسٹیشن ٹنڈو محمد خان اور جامشورو کی ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ہوگا، لائن کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔سی ٹاورز کی فانڈیشن مکمل ہو چکی ہے، منصوبہ اگلے سال انرجائز کر دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے ایسکو کی ڈیمانڈ مکمل طور پر پوری ہو جائے گی، اس وقت ایم بی سی، ایس ایک سی یا ایس ایف سی کی کوئی اضافی ضرورت موجود نہیں ہے، مٹیاری ہمارا کنورژن اسٹیشن ہے، جہاں 10 ٹرانسمیشن لائنز ٹرمینیٹ ہو رہی ہیں، اور ایچ وی ڈی سی کنورژن سے نارتھ کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام نے کہا کہ جب تک مٹیاری میں مکمل گرڈ یا ٹرانسفارمر نہیں بنے گا، وہاں سے کوئی نئی لائن نکالنا ممکن نہیں ہے، نئی ویلیو اسٹیشن یا لائن تبھی بنتی ہے جب اسٹڈی یا لوڈ فورکاسٹ اس کی تصدیق کرے، انویسٹمنٹ کے لحاظ سے بھی یہی حکمت عملی ہے، اگر ہیسکو یا ایس او کو مزید انجینئرنگ ڈیولپمنٹ کی ضرورت لگتی ہے تو ہم اسٹڈی ریویو کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے کو تیار ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image