نئی دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر سپورٹس سٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی لائیو سٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔
فینکوڈ نامی سپورٹس سٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں ڈیجیٹل سٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور 18 مئی تک جاری رہے گا۔فینکوڈ کے علاوہ بھارتی سپورٹس پارٹنرز میں سونی نیٹ ورک بھی سیٹلائٹ ٹی وی کا براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے، جس کی جانب سے بھی یہ اقدام اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
کھیل
پہلگام واقعہ: بھارت میں پی ایس ایل 10 کی لائیو سٹریمنگ معطل
- by web_desk
- اپریل 25, 2025
- 0 Comments
- 861 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this