راولپنڈی:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی ہے، وہی مذاکرات کر رہی ہے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہو چکے ہیں، مذاکرات کے تیسرے رانڈ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کرنا ضروری ہے، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ امید تھی آج ملاقات ہوگی لیکن ابھی تک کوئی کنفرمیشن نہیں، امید ہے کل ہماری عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی، بشری بی بی مذاکراتی سلسلے میں بلکل شامل نہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشری بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کوئی مذاکرات ہو رہے، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی ہے وہی مذاکرات کر رہی ہے، مذاکراتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ہمارے دو ہی مطالبات ہیں اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام، بانی پی ٹی آئی نے ان دو مطالبات کیلئے ٹائم فریم دیا ہے
تازہ ترین
کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے ، مذاکرات نہیں ہو رہے:چیئرمین پی ٹی آئی
- by web_desk
- جنوری 6, 2025
- 0 Comments
- 322 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this