ملتان :وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے شہر ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتی ہوں طلبا کو اے آئی، روبوٹک، سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے، ہونہار اسکالرشپس لینے والے تمام طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہیں۔ جو کہے ملک کو آگ لگا دو اس کے بہکاوے میں نہ آنا، کسی کا ایندھن نہیں بننا اور کبھی بھی ملک کے خلاف جانا نہیں جانا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر آپ کچھ جو کچھ کرسکتے ہیں ان بچوں کے لیے وہ کرتے رہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور آپ کی بہت مشکور ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے ادراک ہے کہ والدین نے کس مشکل سے گذر کر آپ سب کو یہاں پہنچایا ہے، آج میں بطور وزیراعلی کے بات نہیں کررہی بلکہ وزیراعلی ہونے کے ساتھ ساتھ آپ سب کی ماں کے طور پر آپ سے بات کررہی ہوں۔تمام طلبا کے لیے آج میں بہت خوش ہوں، انہیں میرا شکریہ ادا کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ سب نے اپنی محنت سے سب حاصل کیا، طالبعلموں کو سر اٹھا کر ان اسکالرشپس لینی چاہیں کیونکہ یہ آپ کی محنت کا ثمر ہیں۔
پچھلے 76 سال میں بھی یہ پیسہ آپ کا تھا لیکن یہ آپ کو کیوں نہیں ملا؟ تقریب میں موجود کوئی طالبعلم یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے اسکالرشپس میرٹ کو پرے رکھ کر ملی ہیں، اسکالرشپس 100 فیصد میرٹ پر دی جارہی ہیں۔جن کے گھروں کی ماہانہ آمدن 3 لاکھ روپے سے کم ہے ان کے لیے بچوں کی پڑھائی کے خرچے برداشت کرنا آسان کام نہیں ہے، تمام 30 ہزار اسکالرشپس 100 فیصد میرٹ پر دی ہیں۔
تازہ ترین
جو کہے ملک کو آگ لگا دو، اس کے بہکاوے میں نہ آنا، وزیر اعلیٰ مریم نواز
- by web_desk
- جنوری 6, 2025
- 0 Comments
- 810 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this