اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 1947 سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک درجن سے زائد قراردادیں ہیں، اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتی ہوں ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا، کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے۔اقوام متحدہ بتائے کشمیریوں کے حق خودارادیت بارے وعدوں کا کیا بنا۔
کیا کشمیری صرف اس لئے پیدا ہوئے ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو دفناتے رہیں، کیا ہم جیلوں میں ہی پڑے رہیں؟ کیا ہم نے کالے قوانین کے تحت ہی زندگی گزارنی ہے۔کیا اقوام متحدہ نے ہندوستان کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، تاریخ کبھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی، کیونکہ کشمیریوں پر ظلم ہوتا رہا اور آپ خاموش ہے۔
تاریخ اور دنیا گواہی دے گی کشمیریوں نے خون کے آخری قطرے تک جہاد جاری رکھا، انشااللہ فتح ہمارا مقدر ہے، افسوس دنیا دیکھتی رہی اور خاموش رہی اور کشمیری قربانی دیتے رہے۔
تازہ ترین
اقوام متحدہ بتائے کشمیریوں کے حق خود ارادیت بارے وعدوں کا کیا بنا: مشعال ملک
- by web_desk
- جنوری 5, 2025
- 0 Comments
- 236 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this