لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیمی شعبے میں بہتری کی بنیاد رکھ دی۔ تعلیم کے شعبے میں ہونہار سکالر شپ، پہلا پبلک سکول ری آرگنائزیشن، ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ، چیف منسٹر سکول نیوٹریشن، لاہور کنڈر گارٹن سکول اور ہر تحصیل میں گرلز کالجز کیلئے بسیں، داخلوں کیلئے بیک ٹو سکول کمپین، سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز، سائنس اور آئی ٹی لیبارٹریز کے قیام سمیت کئی بڑے انقلابی اقدامات کئے چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کر لیا ۔پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ایجوکیشن افسروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد میرٹ پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ نصاب کی تشکیل، ٹیچرز ٹریننگ اوردیگر امور کیلئے ایک ہی اتھارٹی قائم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو، لیپ ٹاپ سکیم، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن، نئی یونیورسٹیاں، گرین سکول پروگرام کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا سکول اولمپکس کرانے، سرکاری سکولوں میں تھیم آف منتھ متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔صوبے میں 76 گرلز کالجز کیلئے بسوں کے منصوبے میں پہلے مرحلے میں 19 گرلز کالجز کو بسیں مل گئی ہیں۔پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے 40 ارب روپے کی بچت اور 70 ہزار نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کیا گیا ہے، پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ بھی اقدامات کا حصہ ہے۔
تازہ ترین
وزیراعلی مریم نواز نے شعبہ تعلیم میں بہتری کی بنیاد رکھ دی
- by web_desk
- دسمبر 30, 2024
- 0 Comments
- 976 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this