دنیا

سابق امریکی صدرجمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق امریکی صدرجمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

واشنگٹن:سابق امریکی صدرجمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔رپورٹس کے مطابق جمی کارٹر طویل عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا، جمی کارٹر1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے۔
جمی کارٹر کوامن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا، جمی کارٹر نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کیلئے ثالثی کی۔جوبائیڈن نے جمی کارٹرکے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا ہے، سابق امریکی صدر کے انتقال پر پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا، جمی کارٹر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائیگی۔جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے، جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image