پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری؛ وزیراعظم آج صدر مملکت سے ملاقات کرینگے

صدر مملکت اور وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جب کہ اسی دوران وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کرینگے،فریقین کے مابین مذاکرات کے لیے حکومتی اور تحریک انصاف کی کمیٹیوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں جاری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے 7 اور پی ٹی آئی کے 3 ارکان شامل ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی برف کو پگھلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف آج شام ساڑھے 5 بجے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image