اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصاف کی جلد فراہمی اور عدلیہ کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر دور دراز اضلاع میں ذاتی دورے کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے، ضلعی عدلیہ میں بہتری اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چیف جسٹس نے ذاتی دوروں کا فیصلہ کیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی موقع پر پہنچ کر مسائل کا تدارک کرینگے۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس نے آج گوادر کا دورہ کیا، جہاں تربت، پنجگور اور چاغی سمیت دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، جس میں چیف جسٹس نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی افسران کے وقار کو مقدم رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کی عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دینگے۔ دور دراز کی عدلیہ خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔
سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت گوادر میں ہونے والے اجلاس میں اصلاحی نظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا اور بلوچستان کے لیے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، جو مختلف جیلوں کا دورہ کریگی۔ کمیٹی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے اصلاحات کا ایک جامع پیکیج پیش کرے گی۔
تازہ ترین
انصاف کی جلدفراہمی؛ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دور دراز اضلاع کے دوروں کا فیصلہ
- by web_desk
- دسمبر 9, 2024
- 0 Comments
- 524 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this