اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 9 مئی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے منطور کرلی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مقف اپنایا کہ یہ درخواست عوامی اہمیت کی نہیں ہے، وفاق کی جانب سے اس نقطہ پر دلائل دیئے جائیں گے۔ عدالت نے 9 مئی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو نمبر لگا کر سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست باضابطہ سماعت کے لئے منظور کرلی گئی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ ڈیڑھ سال ہوچکا ہے پتہ تو کرالیں کہ 9 مئی کو ہوا کیا تھا، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، احتجاج کرنے پر فوج طلب کرلی جاتی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ مارشل لا میں وہ خود آتے ہیں طلب نہیں کئے جاتے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فوج تو آرٹیکل 245 کے تحت طلب ہوتی ہے، اگر آپ اسے مارشل لا کہتے ہیں تو پھر آرٹیکل 245 کو بھی چیلنج کریں۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ مارشل لا کہہ کر سویپنگ سٹیٹمنٹ دے رہے ہیں، کیا کسی اتھارٹی کا کوئی ایسا حکم موجود ہے جسے آپ چیلنج کررہے ہیں۔
تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور
- by web_desk
- دسمبر 10, 2024
- 0 Comments
- 424 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this