اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے کیلیے پرعزم ، جنرل ساحر شمشاد مرزا کمانڈر سری لنکن فضائیہ ایئر مارشل راجا پاکسہ سے گفتگو کر رہے تھے، جنھوں نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
ایئرمارشل راجا پاکسے نے پاک افواج کے اعلی پیشہ وارانہ معیار، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو بے حد سراہا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تازہ ترین
سری لنکا کیساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ، جنرل ساحر شمشاد
- by web_desk
- اکتوبر 25, 2024
- 0 Comments
- 284 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this