اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے لیے رکھے گئے الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بہتر ین انسان پایا، جسٹس قاضی فائز عیسی اچھا وقت گزار کر جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی کمی محسوس کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو الوداع کہنے میں بہت مختلف احساسات ہیں، ایک طرف دکھی ہوں کیونکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی موجودگی یاد آئیگی، آپ نے ہمیں ہمیشہ ہر چیز کے لیے تیار رکھا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسی احساسات رکھنے والے انسان ہیں، مسکرا کر بات کریں گے تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے شائستہ جواب سے آپ مانوس ہو جائیں گے، اگر آپ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو تنگ کریں گے تو غصے میں برابری نہیں کر سکیں گے، ان کے غصے کے وقت صرف آپ کی اللہ ہی مدد کر سکتا ہے، میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے غصے کا کئی بار سامنا کیا، تجربہ اچھا نہیں تھا۔
تازہ ترین
چیف جسٹس کے غصے کے وقت صرف اللہ ہی مدد کر سکتا ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی
- by web_desk
- اکتوبر 25, 2024
- 0 Comments
- 448 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this