تازہ ترین

نیب ترامیم کیس ، جسٹس حسن اظہر رضوی کا اضافی نوٹ جاری

نیب ترامیم کیس ، جسٹس حسن اظہر رضوی کا اضافی نوٹ جاری

اسلام آباد:جسٹس حسن اظہر رضوی نے 22 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کیا۔ نوٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ فیصلے سے متفق ہوں لیکن وجوہات کی توثیق پر خود کو قائل نہیں کر سکا، اکثریتی فیصلے میں اصل مدعے پر خاطر خواہ جواز فراہم نہیں کیا گیا۔ فیصلے میں سابق ججز سے متعلق غیر مناسب ریمارکس دیئے گئے

، عدالتی وقار کا تقاضہ ہے کہ اختلاف تہذیب کے دائرے میں رہ کر کیا جائے۔ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ تنقید کا محور فیصلے کے قانونی اصول ہوں نا کہ فیصلہ لکھنے والوں کی تضحیک کی جائے، تہذیب و عدالتی وقار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کی اپنی الگ وجوہات تحریر کر رہا ہوں۔ نوٹ میں مزید کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت انٹرا کورٹ اپیل روایتی اپیلوں سے منفرد ہے، سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل اپنے ہی فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image