اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، اس کیخلاف احتجاج کریں گے، فائنل احتجاج کا ایک بڑا پلان بنائیں گے اور پورے ملک میں احتجاج کریں گے ، جہاں رکاوٹیں ملیں گی تو وہیں پر ہی احتجاج جاری رکھے کیوں کہ رکاوٹیں عبور کرنا ہر کسی کیلئے ممکن نہیں ہوگا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ احتجاج کی کال دیں گے،جسے ملک بھر سے لوگ جوائن کریں گے، اس حوالے سے عمران خان سے میٹنگ ہونی ہے، آگے بڑھیں گے اسلام آباد کی طرف جائیں گے، جو رکاوٹوں کے سبب احتجاج میں شامل نہیں ہوپائے گا اور کہیں رک جائے تو وہ بھی ہمارے احتجاج کا حصہ ہوگا، ہم اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک اس حکومت سے جان نہیں چھوٹ جائیگی۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی مگر سازش کے ذریعے جیسے ہی نئی حکومت آئی حالات بھی خراب ہوگئے اور پاکستان بھر میں ایسی ہی صورتحال ہوگئی، یہ ان ہی لوگوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے، خراب حالات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، پولیس میں بھرتیاں بھی ہورہی ہیں اور انہیں وسائل بھی دے رہے ہیں ،پولیس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں
تازہ ترین
آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ، نہیں مانتے،پورے ملک کو بلاک کردینگے، علی امین گنڈاپور
- by web_desk
- اکتوبر 22, 2024
- 0 Comments
- 350 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this