اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو ہوئی۔ ڈی آئی جی پولیس، ڈی ایس پی لیگل ہائیکورٹ ساجد چیمہ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ تمام خفیہ اداروں کو خطوط لکھے جا چکے ہیں، ہم نے اس کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہوئی ہے۔عدالت نے کہا کہ مرزا آصف ایڈوکیٹ کا بیان ہے وہ راولپنڈی نہیں بلکہ واپس اسلام آباد آیا ہے۔ اس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے انتظار پنجھوتھہ راولپنڈی جا رہا ہے، راولپنڈی کے سی سی ٹی وی دیکھنے کے لیے ہم نے لکھا ہے۔

Leave feedback about this